ایماندار اور دیانتدار تاجر ین کا عظیم مرتبہ

   


گلبرگہ میں مولانا شاہ محمد سراج الدین و مولانا محمد عبدالحمید رحمانی کا خطاب
گلبرگہ۔/22اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تجارت حلال ہو تو عبادت کہلاتی ہے نیک تاجروں کو بروز محشر انبیاء کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ کلام پاک میں ناپ تول کو بہت بڑی اہمیت دی گئی ہے، اسلام کی اشاعت اور تبلیغ دین کا ایک اہم ذریعہ تجارت بھی ہے۔ ضلع گلبرگہ اے ایس گروپ بزنس ہنس کا افتتاح ڈاکٹر مولانا شاہ محمد سراج الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ روزہ اورمولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ و مدیر اعلیٰ روز نامہ سماج سدھار حیدرآباد نے انجام دیا۔ جناب روی چندر اے ایس گروپ، جناب محمد توفیق محمد عبدالقدیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید رحمانی نے کہا کہ دور حاضر میں تجارت کے طریقے بدل چکے ہیں، اب آنے والی نسلوں میں نئے دور کی تجارت میں مہارت حاصل کرتے ہوئے حرام کمائی سے مثلاً شراب کی کمپنی وغیرہ سے بچنے کی طرف تلقین کریں۔ بڑی کمپنیوں کے حصہ دار بننے کے طریقہ کو ڈھونڈتے ہوئے اس میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور ماہرین سے استفادہ کرتے ہوئے آپ سرمایہ کو لگاتے ہوئے استفادہ کریں۔ اس موقع پر کثیرتعداد میں برادران وطن موجود تھے۔ حضرت مولانا ڈاکٹر سراج الدین جنیدی، مولانا حافظ فاروق عزیز باسط نظامی ، مولانا سید محمد پاشاہ قادری نیلور درگاہ کے سجادہ بھی موجود تھے۔