ایمسٹ طلباء کو انٹرنس نشانات کی بنیاد پر ہی رینک

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگری کلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) طلبہ کو اس سال سے انٹنس امتحان میں حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر رینک دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے اس سال سے انٹرمیڈیٹ سے 25 فیصد ویٹیج کا طریقہ کار ختم کردیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جی او ایم ایس 73 جاری کردہ 2011 میں ترمیم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں آج جی او ایم ایس نمبر 18 جاری کیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کی وباء کے باعث حکومت نے رعایت دی تھی جس کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ ایمسٹ امتحانات کا 10 مئی سے آغاز ہوگا جو دو سیشنس میں ہوں گے جن کے اوقات صبح 9 بجے تا 12 بجے دن اور سہ پہر 3 تا 6 بجے شام ہوں گے۔