ایمسیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے جے این ٹی یو کا نیا اعلامیہ

   

حیدرآباد۔جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی نے ایمسیٹ کامیاب امیدواروں کی ویب کونسلنگ کیلئے نئے اعلامیہ میں معمولی ترامیم کا اعلان کیا ہے ۔نئے اعلامیہ کے مطابق کامیاب طلبہ 19اکٹوبر تک بنیادی معلومات کی فراہمی کے علاوہ فیس کی ادائیگی کی تفصیلات کا اندراج کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس میں دو یوم کی توسیع کی گئی ہے ۔اسنادات کی جانچ کا عمل 12 اکٹوبر تا20اکٹوبر جاری رہیگا ۔ انجنیئرنگ میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو پسندیدہ کالجس میں 24اکٹوبر کو نشستوں کی تخصیص عمل میں لائی جائے گی اور الاٹمنٹ کے بعد داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو چاہئے کہ وہ 28 اکٹوبر تک فیس ادا کرکے داخلہ کی توثیق کرلیں۔ ذرائع کے مطابق اس آن لائن کونسلنگ کے دوران انجنیئرنگ کالجس میں داخلوں کے بعد آخری مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز 29اکٹوبر سے ہوگا اور طلبہ کو اسپاٹ ایڈمیشن کی سہولت 4نومبر کو فراہم کی جائیگی ۔