ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

   

نیویارک :انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیول سوسائٹی کی سرگرمیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر مودی پر تنقید کی ہے۔عالمی تنظیم نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت این جی اوز کو ہراساں کرنے کیلئے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کا استعمال بند کرے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائی کیلئے ہندوستان پر دباؤ ڈالا جائے کیونکہ ہندوستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور صحافتی ادارے طویل عرصے سے نریندر مودی حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کررہے ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران حکومت ہند نے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ہزاروں غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کردئے۔ مطالبہ کیا گیا کہ مودی حکومت این جی اوز، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کارروائی روکے۔