ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کو باوقار’برین فیڈ ٹریل بلزرا سکول آف دی ایئر’ ایوارڈ

   

ایم ایس کریئٹیو اسکولس کو درس و تدریس میں جدید رجحانات کاعلمبردار ہونے کا اعزاز
حیدرآباد۔20 ڈسمبر۔ ( پریس نوٹ ) ۔ تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی، جو تعلیم کے میدان میں عمدگی، نئے طریقوں کی ایجاد اور مستقبل کے قوم کے معماروں کی زندگیوں کو تشکیل دینے کے عزم کے لیے جانا جاتا ہے،اس ادارہ کے کریئٹیو اسکولس کو ’’برین فیڈ ٹریل بلزر اسکول آف دی ایئر 2023-24 ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اکیڈیمی کو یہ اعزاز تعلیم کے میدان میں نئے رجحانات پر منعقدہ ایک سالانہ تقریب ET TECH X 2023 کے موقع پر دیا گیا، جو مشہور و معروف برین فیڈ میگزین کے اشتراک سے اہتمام کردہ ایشیا کا سب سے بڑا کنونشن ہے جو تعلیمی شعبے کے رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور دانشوران کو اکٹھا کرتا ہے۔ ایوارڈز تقریب 15 ڈسمبر 2023 کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی، چیئرمین اور ٹرسٹی جناب محمد لطیف خان نے ادارے کی جانب سے اس اعزاز کو قبول کیا۔ تقریب کے دوران محمد لطیف خان نے تعلیمی اداروں کو درپیش اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، ”آج ہمیں جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ طلباء میں نظم و ضبط کا مسئلہ اور انہیں موبائل فون کی لت کی صورت میں ہے۔ کووڈ کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود، ہم ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم لگاتارمختلف امور پر کام کرتے ہوئے مؤثر حل تلاش کرنے کی طرف گامزن ہیں اور مجھے یقین ہے اس ضمن میں ET TECH X جیسے فورمز ایجوکیشن کمیونٹی کے تجربات کو شیئر کرنے اور سیکھنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔”محمد لطیف خان نے اس باوقار اعزاز پر ET TECH Xاور برین فیڈ میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اکیڈیمی اپنے تعلیمی فضیلت اور اختراع کے سفر کو جاری رکھے گا۔ اکیڈیمی کو ’برین فیڈ ٹریل بلزر اسکول آف دی ایئر 2023-24 ‘ ایوارڈکے ساتھ موجود اقتباس میں، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کو ہندوستان میں ایک ٹریل بلیزنگ ادارے کے طور پر تسلیم کیا، اس کی جدت طرازی اور تدریس سیکھنے کے عمل میں بہترین طریقوں کو شامل کرنے کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ اس میں لکھا گیا ہے ”ای ٹی ٹیک ایکس 2023 برین فیڈ ٹریل بلزر اسکول آف دی سال 2023-24، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد، تلنگانہ کو دیا جاتا ہے، یہ ادارہ اپنی اختراع اور تدریس میں بہترین طریقوں کو شامل کرنے کی مسلسل کوششوں اورسیکھنے کے عمل کے لئے ہندوستان کے ٹریل بلیزنگ (علمبردار) اداروں میں شامل ہے۔ایوارڈ تقریب کے موقع پر ہندوستان بھر کے ایسے سرکردہ تعلیمی اداروں کو اعزاز دیا جاتا ہے جو تعلیم کے میدان میں اپناغیر معمولی تعاون پیش کرتے ہیں۔