ایم ایس مینجمنٹ کے ارکان کی محمود علی سے ملاقات

   

وزیر داخلہ بنائے جانے پر مبارکباد کی پیشکشی
حیدرآباد 7/جنوری ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی مینجمنٹ کے اعلیٰ اراکین کے ایک وفد نے ریاستی وزیر داخلہ محمود علی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست تلنگانہ کے وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے پر مبارکباد دیا۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی منیجمنٹ کا یہ وفد مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد اور سینرڈائرکٹر معظم حسین پر مشتمل تھا جسکی قیادت مسجد عبدالرحمٰن (جدہ) کے امام و خطیب مولانا محمد با نعیم نے کی۔ایم ایس مینجمنٹ نے اپنی اس ملاقات میں وزیر موصوف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے بعد حالیہ اسمبلی انتخاب میں ٹی آرایس کی بڑی کامیابی اور انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے پر مبارک باد دیا۔ اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے یہ قلمدان صحیح فرد کو سوپنا ہے کیونکہ آپ سماج کے تمام طبقے میں ہر دل عزیز او ر اس ذمہ داری کے قابل بھی ہیں۔ایم ایس کے وفد نے وزیر داخلہ محمود علی سے درخواست کی کہ وہ اپنی توجہ ملت کی ایجوکیشن کی طرف بھی دیں تاکہ مسلم سماج کی تعلیمی سطح کو بلند کیا جا سکے۔مولانا بانعیم نے وزیر موصوف کو دعائیں دیں اور کہا کہ وہ اپنی ذ مہ داری کو حسن و خوبی کے ساتھ نبھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انکی صحت اور عمر درازی کی بھی کی دعا کی۔