حکومت تلنگانہ کے اعلامیہ کے مطابق ریاست میں مختلف سرکاری محکموں میں تقریباً 80ہزاراسامیاں پرکی جارہی ہیں۔ ان اسامیوںمیں گروپ وَن،ٹو،تھری، فور کے علاوہ انجینئرنگ اورمحکمہ پولیس میں بھی ہزاروں اسامیاں شامل ہیں۔اس حوالے سے ایم ایس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کے تحت ایم ایس خدمت تلنگانہ کے طلباء کیلئے محکمہ اقلیتی بہبودکے اشتراک سے مفت کوچنگ کااہتمام کررہاہے۔ اس ضمن میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد انور احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے اقلیتی طلباء کومفت کوچنگ فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں پریس کوواقف کرایا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی بڑھانے کایہ ایک سنہراموقع ہے اتنی بڑی تعدادمیں سرکاری ملازمتوں کے اعلان پرانورصاحب نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤکاشکریہ اداکیااوراقلیتی طلباء سے اپیل کی کہ وہ کثیرتعدادمیںاس کافائدہ اٹھائیںایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی خدمت اِنیشٹیوکے تحت گروپ وَن، ٹواینڈتھری کیلئے مفت کوچنگ کااہتمام کررہی ہے۔ مفت کوچنگ کاحیدرآبادکے مہدی پٹنم اور ملک پیٹ میں انتظام کیاگیاہے۔ طلباء اور طالبات کیلئے علیحدہ کوچنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی25مراکزپر مفت آن لائن کوچنگ کاانتظام کیاگیاہے۔ حیدرآباد میں اہتمام کردہ آف لا ئن کلاسس میں داخلہ کیلئے 29 مئی 2022 کو اسکریننگ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا جبکہ آن لائین کلاسس کے لئے رجسٹریشن لازم ہے۔مفت کوچنگ کیلئے طلباء ایم ایس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ٹی ایس پی ایس سی کے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ31مئی2022 مقررہے۔