حیدرآباد۔/14 مارچ، (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم ایل اے کوٹہ کی3 ایم ایل سی نشستوں کیلئے داخل کردہ پرچہ جات نامزدگی کی آج جانچ کی گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق آزاد امیدوار شریمتی پی کملا کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیا گیا جبکہ بی آر ایس کی جانب سے داخل کردہ تینوں پرچہ جات نامزدگی درست پائے گئے۔ تینوں نشستوں کیلئے بی آر ایس نے سی ایچ وینکٹ رام ریڈی، دیشا پتی سرینواس اور کے نوین کمار کو امیدوار بنایا ہے۔ ر