ایم ای اے۔ ہندوستان کے مطالبہ کے بعد متعدد ہندوستانیوں کو روسی فوج سے نکالاگیا

,

   

اے ائی ایم ائی ایم اسدالدین اویسی نے اس سے قبل ایم ای اے پر زوردیاتھا کہ وہ ہندوستانیوں کوبچائیں
نئی دہلی۔ وزرات خارجی امور(ایم ای اے) نے پیر روز کہاکہ ہندوستان کے مطالبہ کے بعد روسی فوج کی مدد کرنے والے عملے کے طور پر کام کرنے والے متعدد ہندوستانیوں کو نکال دیاگیاہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان ”اولین ترجیحات“ کے معاملے کے طور پر روسی حکام کے ساتھ ہندوستانی شہریوں کے تمام متعلقہ کیسوں کو روسی فوج سے جلد بازیابی کے لئے فعال طور پر پیروی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعد د ہندوستانی روسی فوج میں سکیورٹی مددگار کے طور پر کام کررہے ہیں اور انہیں یوکرین کے ساتھ روسی سرحدوں کے بعض علاقوں میں روسی فوجیوں کے ساتھ لڑائی کرنے پر بھی مجبور کیاجارہا ہے۔


ایم ای اے نے ایک بیان میں کہاکہ”ہم نے میڈیا میں کچھ غلط رپورٹ دیکھی ہیں جن میں ہندوستانیوں سے روسی فوج نے مدد طلب کی ہے“۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ”ماسکو میں ہندوستانی سفار ت خانے کی توجہ میں لائے جانے والے اس طرح کے ہر معاملے کو روسی حکام کے ساتھ سختی سے اٹھایاگیا ہے اورجو وزرات کی توجہ میں لایاگیا ہے اسے نئی دہلی میں روسی سفارت خانے کے ساتھ اٹھایاگیا ہے“۔

مذکورہ ایم ای اے نے مزید کہاکہ ”اس کے نتیجے میں متعدد ہندوستانیوں کو پہلے ہی چھٹی دیدی گئی ہے“۔

پچھلے ہفتہ ایم ای اے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ روسی فوج کے مدد گار عملے کے طور پر کام کررہے ہندوستانیوں کی جلد از جلد چھٹی کیلئے نئی دہلی ماسکو کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اپنے ملک کے لوگوں پر زوردیتی ہے کہ یوکرین میں تنازعات کے علاقے سے خود کو دو ر رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ”ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے احتیاط برتنے اوراس تنازعہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔اے ائی ایم ائی ایم اسدالدین اویسی نے اس سے قبل ایم ای اے پر زوردیاتھا کہ وہ ہندوستانیوں کوبچائیں