الاٹمنٹ آرڈر ڈاؤن لوڈ کریں
حیدرآباد :۔ تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ کے نتائج جاری کردئیے گئے اور کالجس الاٹمنٹ کو یونیورسٹی فیس ادا کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ اس میں تمام نشستیں الاٹ نہیں کی گئی ۔ یہ پہلا مرحلہ تھا اس کے بعد دوسرا مرحلہ اور الگ الگ راونڈ میں ویب آپشن دینا ہوگا ۔ تلنگانہ کے تمام میڈیکل ، گورنمنٹ ، پرائیوٹ ، میناریٹی کالجس اور ڈینٹل کالجس میں اے زمرہ میں سیٹ الاٹ کی گئی ۔ ایم اے حمید سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اتوار 6 دسمبر کو 11 بجے تا 3 بجے ربط کریں ۔۔