ایم ناگیشور راو کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معذرت خواہی

   

نئی دہلی 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائرکٹر ایم ناگیشور راو نے سی بی آئی کے سابق جوائنٹ ڈائرکٹر اے کے شرما کا سپریم کورٹ احکام کے خلاف تبادلہ کرنے پر عدالت سے غیر مشروط معذرت خواہی کی ہے اور کہا کہ ان کا عدالتی احکام کی خلاف ورزی کا ارادہ نہیں تھا ۔ ناگیشور راو نے عدالت کی جانب سے انہیں جاری ایک نوٹس کے جواب میں حلفنامہ داخل کیا ہے اور عدالت سے غیر مشروط معذرت خواہی کی ہے ۔