ایم پی۔نوپور شرما کی حمایت کرنے پر بجرنگ دل کارکنا ن پرمبینہ حملہ

,

   

جادم نے مزید کہاکہ ”انہوں نے مجھے گھیرلیا اور تیزدھار ہتھیاروں سے میرے اوپر حملہ کیا۔ وہ کہہ رہے تھے اس کو تکڑوں میں کاٹیں۔ قسمت سے کچھ لوگوں وہاں پر تھے جنھو ں نے میری جان بچائی ہے“


بھوپال۔مدھیہ پردیش میں ایک بجرنگ دل کارکنوں کو مبینہ طور پر بی جے پی کی برطرف لیڈر نوپور شرما کی حمایت میں بیانات دینے پر نشانہ بنایاگیاہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آگار ضلع میں پیش آیاہے جہاں پر 20جولائی کے روز عوام کے ہجوم میں ایوش جادم پر ایک درجن کے قریب لوگوں نے حملہ کیاہے۔ ایک مقدمہ درج کرکے دو ولوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس دوسری کی تلاش کررہی ہے۔ اپنی شکایت میں پولیس کوجادم نے بتایاکہ وہ موٹر بائیک پر اجین کی طرف جارہا تھا‘ چھ سات لوگوں گاڑیوں پر مشتمل لوگوں کے ایک گروپ نے مجھے کنارے کیا۔

مذکورہ حملہ آوروں نے پوچھا کہ یہ ایوش جادم ہے۔ جادم نے اپنی شکایت میں کہاکہ ”جب میں نے تصدیق کی کہ انہوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں چاقواو رتلواریں تھیں۔

انہوں نے کہاکہ نوپور شرما کی حمایت کرنے پر وہ میرا سرقلم کردیں گے“۔جادم نے مزید کہاکہ ”انہوں نے مجھے گھیرلیا اور تیزدھار ہتھیاروں سے میرے اوپر حملہ کیا۔ وہ کہہ رہے تھے اس کو تکڑوں میں کاٹیں۔ قسمت سے کچھ لوگوں وہاں پر تھے جنھو ں نے میری جان بچائی ہے“۔

پولیس کے مطابق جادم کو سر پر چوٹیں لگی ہیں اور وہ اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ واقعہ کے بعد پولیسنے دعوی کیاکہ آگار علاقے میں سخت سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ آگار کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہاکہ ”اس کیس میں ملوث دولوگوں کو گرفتارکرلیاگیاہے وہیں دیگر کی تلاش جاری ہے۔

لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بگاڑ کو روکنے کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے“۔