ایم پی بی بی پاٹل کی جانب سے کورونا کٹس کی تقسیم

   

نیالکل : ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہومیو پیتھی دوائی ہیومیو کیئر کٹس کی مسلم اکثریتی علاقوں موسی نگر کالونی ، شانتی نگر مضافاتی علاقوں میں رکن عاملہ ریلوے بورڈ سینئر ٹی آر ایس قائد جناب شیخ فرید کے ہاتھوں عوام میں تقسیم عمل میں آئی ۔ جناب شیخ فرید نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھی دوائی کے ذریعہ مہلک امراض کی روک تھام میں اہم رول ادا کرسکتا ہے جس سے انسانوں میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل نے اپنے ذاتی مصارف سے عوام میں یہ ادویات مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس یوتھ لیڈر محمد مرتضیٰ ناظم پٹیل لکشمن عبدالنصیر ، محمد متین ، شاہ رخ احمد کے علاوہ عوام کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔