ایم پی سنجے سنگھ نے سلطان پور میں بیان درج کرایا

   

سلطانپور: دہلی کے تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی(ایم پی) سنجے سنگھ نے بدھ کو سلطان پور میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں 313 کے تحت اپنا بیان درج کرایا۔عاپ لیڈر سنجے سنگھ کے وکیل مدن سنگھ نے بتایا کہ آج بدھ کو عدالت میں دفعہ 313 کے تحت ان کا بیان درج کئے جانے کے بعد عدالت نے انہیں دہلی کے لئے واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی سماعت کے لئے عدالت نے 14فروری کی تاریخ طے کی ہے ۔ عدالت کے حکم کے اتباع میں ایم پی سنجے سنگھ کو بدھ کی صبح ٹرین کے ذریعہ سے سخت سیکورٹی کے درمیان تہاڑ جیل سے سلطارن پور لایا گیا۔کئی پیشیوں سے بیان درج کرانے کی کاروائی میں سنجے سنگھ سمیت کئی ملزم غیر حاضر چل رہے تھے ۔ عدالت نے کئی بار تہاڑ جیل انتظامیہ و متعلقہ ادارے کو حاضر ہونے کے لئے لیٹر بھیجا تھا۔ سنجے سنگھ کے علاوہ کچھ دیگر ملزمین کا بھی 313 کے تحت بیان درج ہونا تھا۔ وہ لوگ بھی غیر حاضر چل رہے ہیں ۔ عدالت نے انہیں بھی حاضر کرانے کے حوالے سے کاروائی کی ہے ۔کچھ ملزمین کا بیان نہ درج ہو پانے کیو جہ کیس کی سماعت التواء کا شکار ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ڈیڑھ دہائی قبل کوتوالی شہر میں ڈیرا ڈالو۔گھیرا ڈالو سے جڑے معاملے میں کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کیس کے علاوہ ایک دیگر مقدمے میں بھی عاپ لیڈر سنجے سنگھ غیر حاضر چل رہے تھے ۔ بقیہ ملزمین کی اس معاملے میں ضمانت ہوچکی ہے ۔ ان کی غیر حاضری کی وجہ سے کیس کی کاروائی التوا کا شکار تھی۔