ایم پی سنگیتا ’سلائی‘ میں مصروف

   

بھوبنیشور۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی بوریت نے ملک میں ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہے حتی کہ ارکان پارلیمنٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ تاہم اڈیشہ کی بی جے پی لوک سبھا ایم پی سنگیتا کماری نے آج اپنی ایک تصویر ٹوئٹ کی جس میں انہیں سلائی مشین پر ماسک بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے قوم کیلئے جو ہوسکتا ہے، وہ کررہی ہیں۔