ایم پی کے گاؤں میں تیزاب سے حملے میں اٹھ زخمی‘ دو گرفتار

,

   

سہوری۔پولیس نے جمعہ کے روز کہاکہ مدھیہ پردیش کے ضلع سہوری کے ایک گاؤں میں ڈائری فارم پر ایک معمولی جھگڑے کو لے کر تیزاب کے حملے میں اٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سمیر یادو نے کہاکہ مذکورہ واقعہ کھاکھیڈا گاؤں میں جمعرات کے روز پیش آیاہے‘

جب ملزمین جس کی شناخت راہول او ردیپک کی حیثیت سے ہوا ہے جو مذکورہ ڈائری فارم کے مالک ہیں‘ مبینہ طور پر جھڑگے کے وقت تیزاب پھینکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کم سے کم چھ لوگوں کو بھوپال کے حمدیہ اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ زخمیوں کی عمر18سے 40سال کی عمروں میں ہیں‘ جن کے ہاتھ اور چہرے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس ملزم نے تیزاب پھینکا تھا وہ بھی زخمی ہوگیاہے‘ اس کا کام ڈائری فارم میں دودھ کے اندر چربی کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔

دو ملزمین کی گرفتاری ائی پی سی کی دفعہ 326کے تحت عمل میں ائی ہے تنازعہ کی اصل وجہہ کو تلاش کرنے کاکام کیاجارہا ہے