ایندھن ٹیکسوں سے مرکز کو 8لاکھ کروڑوصول ہوئے ہیں۔ نرملا ستیارامن

,

   

اس سال 4نومبر کے روز محض دیوالی سے قریب مذکورہ حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر 5روپئے اور 10روپئے بالترتیب ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کی ہے


نئی دہلی۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا ستیار امن نے پارلیمنٹ کو جانکاری دی ہے کہ مرکز کو پٹرول او رڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے 8.02لاکھ کروڑ روپئے پچھلے تین معاشی سالوں کے دوران وصول ہوئے ہیں جس میں سے 3.71لاکھ کروڑ روپئے واحد معاشی سال21میں اکٹھا کئے گئے ہیں۔

پچھلے تین سالوں میں پٹرول او رڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ اور ایندھن کے ذریعہ مختلف ٹیکسوں کی شکل میں وصول مالیہ کی تفصیلات پر مشتمل سوالات کا جواب مذکورہ منسٹر پارلیمنٹ میں دے رہی تھیں۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سیتار امن نے کہاکہ پٹرول پر 5اکٹوبر 2018تک 19.48روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور 4نومبر2021تک 27.90روپئے کااضافہ ہوا ہے۔

ڈیزل پر ڈیوٹی میں اسی وقت کے دوران 15.33اور21.80کاروپئے کا اضافہ ہوا ہے۔اس وقت کے دوران پٹرول پر ایکسائز میں 5اکٹوبر2018تک 19.48روپئے کی اور6جولائی 2019میں 17.98روپئے کی گرواٹ پیش ائی ہے‘ وہیں ڈیزل میں 15.33اور 13.83روپئے کی اسی وقت کے دوران گرواٹ ہوئی ہے۔

پٹرول اورڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تیزی کے ساتھ اضافہ 2فبروری 2021میں 32.98روپئے اور 31.83بالترتیب آیاجو گرواٹ سے قبل تھا اور پھر کمی کے بعد 4نومبر2021تک 27.90روپئے فی لیٹرپٹرول اور 21.80فی لیٹر ڈیزل میں مزیدکمی ائی تھی۔

ستیارامن نے کہاکہ ”مذکورہ مرکزی ایکسائز ڈیوڈیز بشمول سیس پٹرول او رڈیزل پر پچھلے تین سالوں کے دوران 2,10,282کروڑ 2018-19میں جبکہ 2,19,750کروڑ 2019-20اور 3,71,908کروڑ 2020-21میں اکٹھا کیاگیاہے“۔

اس سال 4نومبر کے روز محض دیوالی سے قریب مذکورہ حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر 5روپئے اور 10روپئے بالترتیب ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کی ہے۔

جس کے پیش نظر کئی ریاستوں میں ولیو ایڈیٹ ٹیکس (وی اے ٹی) مذکورہ دنو ں ایندھنوں پر کٹوتی کااعلان کررہی ہیں۔