نئی دہلی۔ حکومت نے عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ڈیزل کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس کو بڑھا کر 13.5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے، جب کہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی برآمد پر اسے 9 روپے فی لیٹرکر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر بھی ڈیوٹی 300 روپے فی ٹن بڑھا کر 13,300 روپے کر دی گئی ہے۔چوتھے پندرہ دن کے جائزے میں حکومت نے ڈیزل کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس7 روپے سے بڑھا کر 13.5 روپے فی لیٹر کر دیا، جب کہ اے ٹی ایف (ایوی ایشن ٹربائن فیول) کی برآمد پر اسے 2 روپے سے بڑھا کر 9 روپے فی لیٹر کر دیا۔