اینڈرسن کی ٹسٹ میں ناٹ آوٹ رہنے کی سنچری

   

ایڈیلیڈ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ میں انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا۔تقریباً دو دہائیوں سے جیمز اینڈرسن اپنی جادوئی بولنگ سے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔ اپنے نام 634 ٹسٹ وکٹوں کے ساتھ اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اب جیمز اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، جیمز اینڈرسن نے یہ اعزاز ایڈیلیڈ ٹسٹ میں اپنے نام کیا۔جمیز اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آوٹ رہنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔اس فہرست میں جیمز اینڈرسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولرکورٹنی والش61 مرتبہ ناٹ آوٹ رہے ہیں، اس فہرست میں تیسرا نمبر متیاہ مرلی دھرن کا ہے جو 56 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ سابق انگلش فاسٹ بولر باب ولس 55 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کریس مارٹن ہیں۔