این آر سی: کوئی ہدایات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں

   

ریونیو ڈویژنل آفیسر نیلگنڈا جگدیش ریڈی صاحب نے بتایا کہ اب تک شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے لئے ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

جو بہادر خان ہاسٹل نلگنڈہ میں این آر سی کے لئے بیداری کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس کیمپ کا اہتمام ہاسٹل کمیٹی نے کیا تھا۔

مسٹر وینکٹیشور ریڈی ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس طرح کے کیمپ عوام میں شعور بیداری لاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔

آر ڈی او نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے نام اور دیگر تفصیلات رائے دہندگان کی فہرست میں درست کروائیں۔ ڈاکٹر اے اے خان نے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو بھی ہار پہنائے۔ جناب محمد صابر صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔