تازہ احکامات کی وجہہ سے لوگوں میں خوف کاماحول پیدا ہوگیا اور جورہاٹ‘ چرائے دیو‘ سیوا ساگر اور گول گھاٹ جیسے شہروں کے لئے لوگ بسوں میں سوار ہورہے ہیں‘ ایس یو وی کرایہ پر حاصل کررہے ہیں اور ہمہ ضرورتی گاڑیاں اور نقل مقام کرنے والے ٹرکس کی مدد حاصل کررہے ہیں
گوہاٹی۔آسام میں پیر کے روز سے سنوائی کے دوران بس میں سوار دو بہنیں اور ایک معمر شہری بیمار ہوگئے ہیں اور ایک چودہ سالہ لڑکی کی بشمول چار لوگ ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
یہ ان ہزاروں میں وہ تمام لوگ وہ ہیں جنھیں تازہ قومی رجسٹرار برائے شہریت(این آ رسی) کے لئے سنوائی میں حاضر ہونے کا سمن دیاگیا ہے جس کا اختتام چہارشنبہ کے روز عمل میں آیا۔
انڈین ایکسپریس نے پیر کے روز اس بات کی خبر شائع کی تھی کہ پیر کے روز آسام کے نچے علاقے کے اضلاعوں کے ہزاروں لوگوں کو این آر سی کا سمن ملا ہے جس میں انتظامیہ نے ان سے استفسار کیاہے کہ وہ تازہ سنوائی کے لئے پیش ہوں‘
جس میں زیادہ تر اوپری آسام کے علاقوں سے کافی دور تین سے چار سو کیلومیٹر کے فاصلے پر ہیں‘ انہیں 5اور 7اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیاگیاتھ]
ا۔تازہ احکامات کی وجہہ سے لوگوں میں خوف کاماحول پیدا ہوگیا اور جورہاٹ‘ چرائے دیو‘ سیوا ساگر اور گول گھاٹ جیسے شہروں کے لئے لوگ بسوں میں سوار ہورہے ہیں‘ ایس یو وی کرایہ پر حاصل کررہے ہیں
اور ہمہ ضرورتی گاڑیاں اور نقل مقام کرنے والے ٹرکس کی مدد حاصل کررہے ہیں۔ساٹھ سالہ رضیہ بیگم جس کا تعلق کام روپ(رول) ضلع کے داکاچانگ گاؤں سے تھا کو اس ووقت ناگاؤں ضلع کے اسپتال میں ا س وقت مردہ قراردیاگیا جب انہوں نے پیر کے روز سنوائی کے دوران حالت خراب ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایاگیاتھا۔
سنوائی کے لئے انہوں نے ڈھائی سو کیلومیٹر کی مسافت طئے کی تھی اور پولیس نے موت کی وجہہ نہیں بتائی ہے۔منگل کی ابتدائی ساعتوں میں حنیف علی (65)کی اپنے گھر والو ں کے ساتھ سنوائی کے لئے روانگی کے دوران گھر سے دس کیلومیٹر دور ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
چہارشنبہ کے روز 32سالہ جو مان نیسا اور ارضینا بیگم(14)گول گھاٹ سے کام روپ جانے والی ایک منی حادثے کا شکار ہونے کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔
ناگاؤ ں او رکام روپ(رول) اضلاع کی مقامی پولیس نے انڈین ایکسپریس سے چار اموات کی توثیق بھی کی ہے۔ درایں اثناء اتوار کے روز کام روپ میں سون تولی سے گول گھاٹ جانے والے بس کا گوہاٹی کے قریب حادثے ہوگیاجس میں 22لوگ بری طرح زخمی ہوئے۔
مقامی بلدی عملے نے اس کی بات کی توثیق کی۔ این آر سی کی تازہ سنوائی میں شامل ہونے کے لئے بھا گ دوڑ کے دوران یہ واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں چارلوگوں کی موت او رکئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔