گوہاٹی۔سال ڈسمبر2019میں آسام میں پرتشدد مخالف سی اے اے احتجاج میں مبینہ رول کے ضمن میں سیواساگر رکن اسمبلی اکھل گوگوئی اور ان کے تین ساتھیوں پر عائد یو اے پی اے کے تحت تمام الزمات سے برے کردئے جانے کے بعد جمعرات کے روز رہائی عمل میں ائی
۔یواے پی اے ایکٹ1967کے تحت دو مقدمات میں گوگوئی او ران کے ساتھ ملزم تھے۔ پہلے کیس میں آزاد رکن اسمبلی اور ان کے دوساتھیوں کو 22جون کے روز بری کردیاگیاتھا۔
این ائی اے کے خصوصی جج پرانجال داس نے گوگوئی اور اس کے تین ساتھیوں دھیر جیا کنوار‘ ماناس کنور‘ اور بیٹو سونوال کے خلاف چاندماری معاملے کے ضمن میں الزامات عائد نہیں کیا‘ جس میں ان کے ماؤسٹوں سے تعلقات کی بات کی جارہی تھی۔
چاندماری اور چوبا پولیس اسٹیشنوں میں ابتداء میں درج دومقدمات کی این ائی اے جانچ کررہی ہے‘ جو گوگوئی اور ان کے ساتھیوں سے متعلق مبینہ پرتشدد احتجاج کے ضمن میں درج کیاگیاہے۔
عدالت کی جانب سے ضمانت کے احکامات جاری کئے جانے کے بعد گوگوئی کی رہائی عمل میں ائی۔ ان کے تین ساتھی بھی جیل سے باہر آنے کے لئے تیار ہیں۔