این آر آئی شوہر اور پریشان حال خواتین

   

نئی دہلی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ویسے تو خواتین کو بے شمار مسائل بالخصوص گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا سامنا ہے لیکن ایک مسئلہ آج کل بہت زور پکڑتا جارہا ہے وہ این آر آئی شوہروں کی جانب سے اپنی بیویوں کو ملک میں ہی چھوڑ کر انھیں نظرانداز کرنا۔ اس سلسلہ میں ہمارے مرکزی و ریاستی وزراء نے بہت کچھ کیا لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن اب این آر آئی شوہروں کی بے وفائی ان کی ہراسانی اور ظلم و ستم کا شکار خواتین نے دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیتے ہوئے اس طرح کے شوہروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 تا 50 خواتین کے ایک گروپ نے جنتر منتر پر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔