این آر سی میں رکن اسمبلی شامل نہیں

   

گوہاٹی ، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرگل جنگ کے ویٹرن، اے آئی ڈی یو ایف کے ایک موجودہ اور ایک سابق ایم ایل اے ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے نام قطعی این آر سی میں شامل نہیں۔ آج یہاں جاری کردہ لسٹ میں کانگریس رکن اسمبلی الیاس علی کی بیٹی کا نام بھی غائب ہے حالانکہ لیجسلیٹر اور اُن کے دیگر ارکان خاندان کے نام تازہ فہرست میں شامل ہیں۔ کرگل جنگ کے ویٹرن اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر محمد ثناء اللہ جن کو مئی میں ایک ٹربیونل کی جانب سے بیرونی قرار دینے پر چند روز محروس رہنا پڑا تھا، آج کی فہرست سے اُن کا نام بھی غائب ہے۔ اُن کی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا نام بھی لسٹ میں نہیں ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف رکن اسمبلی اننت کمار مالو نے کہا کہ انھیں بھی قطعی این آر سی میں اپنا نام نہیں ملا ہے۔ اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہیں۔ اننت کمار کی پارٹی کے رفیق اور سابق رکن اسمبلی عطاء الرحمن کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں ہے۔