حیدرآباد7 جنوری (سیاست نیوز ) تلگودیشم رکن اسمبلی و اداکار بالاکرشنا کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے اونگول میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ ذرائع کے بموجب پائلٹ نے اونگول پی ٹی سی گراونڈ پر تکنیکی خرابی کے بعد لینڈنگ کی ۔ یہ لینڈنگ اڑان کے کچھ دیر بعد کرنی پڑی ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہونچی اور بالاکرشنا ‘ اداکارہ شروتی ہاسن اور دوسروں کی سکیوریٹی انتظامات کئے ۔