این سی آر پر امیت شاہ کی وضاحت کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر ان دونوں کافی وائیرل ہورہا ہے۔ ویڈیو

,

   

امیت شاہ جو بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی حکومت کے وزیرداخلہ ہیں‘ مگر انہوں نے کھلے الفاظوں میں اس بات کااشارہ کیاہے کہ وہ بنگال میں این آر سی لانے کے لئے سنجیدہ ہیں مگر اس سے قبل وہ شہریت کا ترمیم بل بھی لائیں گے تاکہ اس کے ذریعہ جتنے اقلیتیں بنگلہ دیش‘ پاکستان اور افغانستان سے آکر یہاں مقیم ہوئے ہیں انہیں ہندوستان کا شہری بنایاجائے گا۔

مذکورہ اقلیتوں میں شاہ نے کہاکہ ہندو‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ جین‘ عیسائی شامل ہیں اوراس کے بعد جتنے بھی غیر قانونی طور پر یہاں رہ رہے ہیں انہیں ملک بدر کیاجائے گا۔

بی جے پی صدر کی حیثیت سے ان کا یہ بیان قابل قبول ہے مگر مرکزی وزیرداخلہ کی حیثیت سے ان کایہ بیان قابل قبول نہیں ہے۔

کیونکہ بی جے پی کی ائیڈیالوجی ہندوتوا پر مشتمل ہے اس لئے بی جے پی لیڈر کی حیثیت سے کسی کی دل آزری نہیں ہوگی مگر مرکزی وزیرداخلہ جس نے عہدہ سنبھالنے سے قبل انہوں نے ائین کے نام سے حلف بھی اٹھایاتھا۔]مگر امیت شاہ نے اپنے دستور ی عہدے کا پاس و لحاظ نہ رکھتے ہوئے کمیرے کے سامنے اس بات کا کہا

کہ ”ہندو‘ سکھ‘ عیسائی‘ جین‘ بدھ“ او رتمام دیگر اقلیتوں جو پڑوسی ممالک جیسے پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان سے یہاں پر ائے ہیں انہیں پہلے ہندوستان کاشہری بنایاجائے گا اور پھر اس کے بعد مغربی بنگال میں این آر سی لاگو کیاجائے گا۔

امیت شاہ کو سونچنا چاہئے کہ کسی بھی ملک کی خارجی پالیسی اس طرح ظاہر نہیں کی جاتی۔ مگر ان کی منشاء صاف ظاہر ہورہی ہے کہ وہ خارجی پالیسی سے زیادہ مغربی بنگال میں خوف کاماحول پیدا کرنا چاہا رہے ہیں۔

ان کا مقصد ہے کہ بنگال میں بھی فرقہ پرستی عروج پر پہنچے او ر ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں این آر سی کو بنیاد بناکر ایک رحجان پیدا کیاجاسکے جس کے ذریعہ وہ مغربی بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت قائم کرسکیں۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں