این سی پی ، بی جے ڈی سے سبق سیکھنے جماعتوں کو مشورہ

   

ایوان کے وسط میں پہونچے بغیر بھی عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں: مودی
نئی دہلی 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہاکہ مختلف مسائل پر احتجاج کے دوران ایوان کے وسط میں پہونچے بغیر بھی ارکان اپنے حلقوں کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ایوان بالا میں خصوصی مباحث کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور بیجو جنتادل (بی جے ڈی) ایوان کے وسط میں جمع نہ ہوتے ہوئے پارلیمانی ضابطوں کی بہترین انداز میں پابندی کیا کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ’اس کے باوجود بھی وہ مؤثر انداز میں اپنے مسائل اُٹھاتے ہیں۔ اس سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے … ایوان کے وسط میں جمع ہوئے بغیر عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں‘۔ مودی نے کہاکہ بشمول بی جے پی تمام جماعتوں کو اس ضمن میں این سی پی اور بی جے ڈی سے سبق لینا چاہئے۔