این پی آر بھی مسلمانوں کے خلاف نہیں،ہر شخص کی آنکھ میں خوشیاں اور خوشحالی لانے کی کوشش مودی حکومت کی کوشش: مختارعباس نقوی

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت میں بلا لحاظ مذہب و ملت ہر شخص کی آنکھوں میں خوشیاں اور خوشحالی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر کسی بھی ہندوستانی مسلمان کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر سی کسی کی شہریت چھین نے کیلئے نہیں بلکہ شہریت دینے کیلئے بنایا گیا ہے اور این آر سی کا تعلق آسام کے علاوہ کہیں اور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بعض لو گ این آرسی اور این پی آر کے تعلق سے خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جھوٹ کے آڑے سچائی کو چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت کی تعریف میں پل باندھتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں دو کروڑ افراد کو مکانات فراہم کئے ہیں۔ ان میں 31فیصد کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے۔