این پی آر انجام نہ دینے حکومت کیرالا کی عہدیداروں کو ہدایت

,

   

تھرواننتاپورم 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے اپنے ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں این پی آر پر عمل نہ کریں۔ حکومت کو اِس بات کا علم ہوا ہے کہ بعض مردم شماری کنندگان این پی آر کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ اِس آپریشن کے ذریعہ عوام تک یہ پیام دیا جارہا ہے کہ مردم شماری کی جارہی ہے۔ پرنسپل سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن کے آر جیوتی لال نے مکتوب لکھتے ہوئے کہاکہ حکومت اُن عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو احکامات کی پابندی نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ کیرالا اسمبلی نے سی اے اے کیخلاف حال ہی میں قرارداد منظور کی تھی۔