ایوان کو میونسپل کارپوریشن میں تبدیل نہ کریں۔ اسپیکر نے متحرب ٹی ایم سی‘ بی جے پی ایم پیزسے کہا

,

   

نئی دہلی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بنرجی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سومترا خان کو نصیحت کی جب وہ لفظی جنگ داخل ہوگئے اور ان سے کہاکہ وہ ایوان کو ”میونسپل کارپوریشن“ میں تبدیل نہ کریں۔

وہیں لیبر منسٹر بھوپیندر یادو نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا جوا ب دیا‘ بنرجی نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیاکہ خان کی طرف سے اٹھایاگیا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور اصل سوال کا حصہ نہیں ہے۔

جب برلا نے بنرجی سے کہاکہ بیٹھ جانے کو کہا‘ خان نے اپنی جگہ سے آوازیں لگانا شروع کردیا اور فوری دونوں اراکین اسمبلی لفظی جنگ میں مصروف ہوگئے‘‘ جس کے ساتھ ترنمول کانگریس ایم پی نے بے قابو ہوگلے اورخان سے ”منھ بند کرنے“ کو کہا۔

اس موقع پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کیونکہ دونوں طرف سے قانون سازوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی‘ برلا کو کہنے پر مجبور کیاکہ”ایوان کو میونسپل کارپوریشن میں تبدیل نہ کریں“۔