نئی دہلی۔ 28اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)ملک کے سبھی اسمبلی اسپیکروں اور قانون ساز کونسلوں کے چیئرمین نے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دینے کے مقصد سے اراکین کے لئے ضابطہ اخلاق بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں پارلیمنٹ کے احاطے میں ہوئی اس میٹنگ میں ملک کی 30ریاستوں کے اسمبلی اسپیکر اور قانون ساز کونسلوں کے چیئرمین شامل ہوئے ۔میٹنگ کے بعد مسٹر برلا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سبھی اسمبلی اسپیکر اور قانون ساز کونسلوں کے چیئرمین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ایوان جمہوریت کے مندر ہیں اور عوام کے تئیں ان کی جواب دہی ہے ۔ایوان میں قانون بناتے وقت مثبت بحث ہو لیکن کسی بھی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے ۔