ایودھیا تقریب کے پیش نظر بی جے پی لیڈر چاہتے ہیں دہلی کی بابر روڈ کا نام 5اگست مارگ پر تبدیل کیاجائے

,

   

نئی دہلی۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے شیلا نیاس کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریب سے ایک روز قبل سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر وجئے گوئل نے منگل کے روز مطالبہ کیاکہ بنگالی مارکٹ میں بابر روٹ کے نام کو 5اگست مارگ پر تبدیل کیاجائے۔

گوئل جو بی جے پی دہلی یونٹ کے سابق صدر بھی ہیں نے کہاکہ انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کو ایک مکتوب روانہ کرکے مذکورہ نام کی تبدیلی کازوردیاہے۔

گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ”بابر ایک حملہ آور تھا جس نے ہندوستان پر حملہ کیا اور ایودھیا میں رام مندر منہدم کیاتھا۔

کل (چہارشنبہ) وزیراعظم ایودھیامیں عالیشان رام مندر کی تعمیر کے لئے شیلانیاس پوجا کے لئے ایودھیا جارہے ہیں۔

ایسے وقت میں یہ بابر روڈ کو 5اگست مارگ کے نام پر تبدیل کرنے مناسب اقدام ہوگا“۔

انہوں نے کہاکہ تاہم مذکورہ مرکزی حکومت او راین ڈی ایم سی کسی بھی متاثر کن اور اہم شخصیت کے نام سے اس سڑک کوموسوم کرسکتی ہے۔

انہو ں نے دعوی کیاہے کہ ا ن کی تجویز کو بنگالی مارکٹ ریسڈنٹس ویلفیر سوسائٹی اور بنگالی مارکٹ ٹریڈرس اسوسیشن کی حمایت حاصل ہے“۔

گوئل جس کادفتر بابر روڈ پر ہے پس منظر میں لگے سائن بورڈ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر لیتے دیکھائی دئے ہیں جس پر بابر روڈ پر کراس ڈال کر 5اگست مارگ کے نام پر تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

گوئل نے کہاکہ سڑک کے نام کی تبدیلی میں کوئی سیاست یہا ں پرنہیں ہے۔

سال2015میں ارونگ زیب روڈ کو اے پی جے عبدالکلام مارگ کے نام پر تبدیل کیاگیاتھا اور سال2016میں ریس کور س روڈ کو لوک کلیان مارگ کے نام سے تبدیل کیاگیاتھا۔

لہذا بابر روڈ کے نام پر بھی کوئی مسائل نہیں ہوگا۔ یہ ایک عوامی مطالبہ ہے“۔

گوئل نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مطالبہ سے کسی تنازعہ کو جوڑا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ”کسی مذہب سے یہ جڑا ہوا نہیں ہے۔

سارا ملک اور تمام مذاہب کے لوگوں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے راستہ فراہم کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کیاہے“۔

گوئل نے کہاکہ وہ اپنے لیٹر ہیڈ پر بابر روڈ کے بجائے 5اگست مارگ لکھنا شروع کردیں گے اور سڑک کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے پر مشتمل علاقے میں ایک دستخطی مہم بھی چلائیں گے