ایودھیا: رام مندر احاطہ میں فائرنگ سیکوریٹی جوان شدید زخمی

   

ایودھیا : ایودھیا میں واقع رام مندر احاطہ میں گولی چلنے کا حادثہ پیش آیا ۔ مندر احاطہ میں تعینات ایک پی اے سی جوان کو مشتبہ حالت میں گولی لگ گئی جس کی حالت اس وقت نازک بتائی جارہی ہے ۔ زخمی جوان کو لائف سپورٹ سسٹم کے ساتھ لکھنو کے نراما سنٹر میں داخل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچے آئی جی ایودھیا رینج پروین کمار نے بتایا کہ حادثاتی طور پر چلی گولی سیکوریٹی جوان کے سینے کے پار ہوگئی ہے ۔ حالانکہ فی الحال یہ جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ گولی خود جوان کے اسلحہ سے چلی تھی یا کسی دیگر سیکوریٹی اہلکار کے اسلحہ سے۔ اس سلسلہمیں تحقیقات شروع ہوگئی ہے ۔