ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے وائی ایس آر ‘ایم پی کا 5 لاکھ روپئے عطیہ

   

نئی دہلی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رگھو رام کرشنا راجو نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے جو ان کی تین ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے ۔ رام مندر کی تعمیر کیلئے یہ شائد اب تک کسی رکن پارلیمنٹ کا اولین عطیہ ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے تعمیر کے ذمہ دار ٹرسٹ کے صدر نشین کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔