ایودھیا پروگرام کیلئے نقوی کو دعوت

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی کو 22 جنوری کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی میںرام مندر کی پران پرتیسٹھاکے موقع پر مدعو کیا گیا ہے ۔ وی ایچ پی کے دہلی ریاستی صدر کپل کھنہ اور آر ایس ایس کے ریاستی رابطہ سربراہ چندر وادھوا نے بھگوان شری رام مندر کے پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کیلئے آج نئی دہلی میں نقوی کو دعوت نامہ دیا۔ نقوی نے کہا، ’’مجھے ایک تاریخی لمحے کا خوش قسمت گواہ بننے کیلئے مدعو کیا گیا ہے‘‘۔