گھر واپسی کی اطلاعات پر اُلجھن، راجگوپال ریڈی کو پارٹی میں ذمہ داری کا امکان
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی ہائی کمان نے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر اور منوگوڑ سے شکست خوردہ امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو نئی دہلی طلب کیا ہے۔ ان دونوں قائدین کے سیاسی مستقبل کے بارے میں میڈیا میں وائرل خبروں کے پس منظر میں ہائی کمان نے دہلی طلب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ حیدرآباد کے بعد راجندر اور راجگوپال ریڈی کے بارے میں میڈیا میں اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ وہ بی جے پی میں برقرار رہنے کیلئے تیار نہیں۔ ایٹالہ راجندر کی ٹی آر ایس میں دوبارہ واپسی کی افواہیں گرم ہیں اور یہاں تک کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کو کمزور کرنے کیلئے چیف منسٹر کی جانب سے انہیں ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق بی جے پی کے بعض سینئر قائدین اس پیشکش کے بارے میں واقف ہیں لیکن راجندر کے قریبی حلقوں نے ان اطلاعات کو قیاس آرائی سے تعبیر کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ راجندر کی ٹی آر ایس سے علحدگی کے بعد ان کی بی جے پی میں شمولیت کے باوجود وہ آج تک بھی بی جے پی کی تمام پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ وقفہ وقفہ سے ان کے بارے میں میڈیا میں خبریں وائرل ہوتی ہیں۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے شکست کی صورت میں سیاسی سنیاس لینے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان انہیں کوئی اہم ذمہ داری دیتے ہوئے تلنگانہ میں سرگرم رکھنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ر