ایٹ رائٹ انڈیا مومنٹ ، کا مقصد ہر ایک کو صحت بخش غذا فراہم کرنا

   


FSSAI کے ڈپٹی ڈائرکٹر ابھئے راما راؤ کا Horeca ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ابھئے راما راؤ تنگڈے ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرس اتھاریٹی آف انڈیا حیدرآباد نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے ’ ایٹ رائٹ انڈیا مومنٹ ‘ کو شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ہر ایک کو محفوظ ، صحت بخش اور اچھی غذا فراہم کرنا ہے ۔ یہاں 22 تا 24 ستمبر ہائی ٹیکس پر منعقد ہورہے سہ روزہ Horca Expo کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح میں بحیثیت اعزازی مہمان مخاطب کرتے ہوئے ابھئے تنگڑے نے کہا کہ یہ اتھاریٹی پروفیشنلس کا نیٹ ورک NeTproFAN بنا رہی ہے ۔ غذا ، تغذیہ اور صحت سے متعلق امور پر توجہ دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت عامہ ، تغذیہ اور فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے عوامی پروگرامس کی مدد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ FSSAI نے فوڈ بزنس جیسے سوئیٹ شاپ ، میٹ شاپس ، فوڈ سرویس اسٹابلشمنٹس جیسے ریسٹورنٹس ، ہوٹلس ، بیکری شاپس کے لیے ہائجن ریٹنگ سرٹیفیکشن بھی بنایا ہے ۔ انہوں نے تمام فوڈ بزنس آپریٹرس پر زور دیا کہ وہ ان کے بزنس کے لیے ہائجن ریٹنگ سرٹیفیکیشن لیں ۔ قبل ازیں مسٹر وینکٹ ریڈی ، صدر تلنگانہ اسٹیٹ ہوٹل اسوسی ایشن نے اس سہ روزہ ’ انڈیا ہوریکا ایکسپو ‘ کا افتتاح کیا ۔ مسٹر وشواناتھ پانڈے نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئمبتو کے بعد حیدرآباد میں اس کے چھٹے ایڈیشن کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس B2B نیٹ ورکنگ سمٹ میں انڈسٹری کے لیے تمام جدید ایکوپمنٹس اور ٹکنالوجیز کو دستیاب بنایا جارہا ہے ۔ مسٹر برجیش ایڈورڈ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر دھرمیندر لامبا ، صدر تلنگانہ شیفس اسوسی ایشن ، مسز ناگاراجو اور دوسرے موجود تھے ۔۔