ایپسیٹ 2025 میں اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کا نتیجہ 72 فیصد

   

حیدرآباد ۔ 14۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ایپسیٹ 2025 میں شاندار مظاہرہ کیا اور سوسائٹی کے تعلیمی اداروں کا نتیجہ 72 فیصد رہا ۔ نائب صدر نشین اور صدر تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی محمد فہیم الدین قریشی نے طلبہ کے شاندار نتیجہ پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سنٹر آف ایکسلینس میں ایپسیٹ کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا تھا اور حکام کی جانب سے تمام تر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ماہر فیکلٹی کے ذریعہ ایپسیٹ کی کوچنگ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 857 طلبہ انجنیئرنگ اسٹریم اور 560 طلبہ اگریکلچر اینڈ فارمیسی اسٹریم میں کوالیفائی ہوئے۔ اقامتی جونیئر کالج بارکس بوائز کے طالب علم محمد کیف نے انجنیئرنگ اینڈ فارمیسی اسٹریم میں 402 رینک حاصل کیا جبکہ مہران کو 552 ، محمد وسیم 598 ، کرشنا کوشک 560 ، خوش نواز عالم 833 اور محمد علیم کو 722 واں رینک حاصل ہوا۔ تمام کوالیفائیڈ طلبہ کو کونسلنگ کے ذریعہ معیاری کالجس میں داخلہ یقینی ہے۔ محمد فہیم الدین قریشی نے اقامتی جونیئر کالجس کے کوالیفائی طلبہ ، سرپرستوں ، اسٹاف ممبرس اور اکیڈیمک ٹیم کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنی محنت کے ذریعہ بہتر نتائج کو یقینی بنایا۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اقلیتی تعلیمی اداروں کیلئے ہر ممکن تعاون پر اظہار تشکر کیا۔1