ممبئی ۔ 31 جولائی (ایجنسیز) امریکہ کی معروف ٹکنالوجی کمپنی ایپل نے تیسری مالی سہ ماہی میں ہندوستان سمیت تمام بڑی عالمی منڈیوں میں آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کمپنی نے 27 جون کو ختم شدہ سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران اس کی آمدنی 109.4 ارب امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ فی حصص آمدنی 2.02 ڈالر رہی، جو سالانہ بنیاد پر 29 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ مجموعی منافع کا مارجن 50.1 فیصد رہا۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے کہا کہ کمپنی نے جون سہ ماہی کے دوران لاطینی امریکہ، مغربی یورپ، ہندوستان، چین، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت تمام جغرافیائی خطوں میں آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔