ایچ ڈی دیوے گوڑا نے پی ایم مودی کی تعریف کی اور کہا کانگریس اور تمام علاقائی پارٹیاں قومی مفاد کےلئے متحد ہو جائیں

   

جنتا دل (ایس) کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے ہفتہ کو کہا کہ یہ اچھا ہو گا اگر کانگریس اور تمام علاقائی پارٹیاں ملک کے مفاد کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے ملک بھر میں بی جے پی کو وسعت دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کی بھی تعریف کی۔ دیوے گوڑا نے اس دوران مودی کے دورہ گجرات کا خاکہ پیش کیا، جہاں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں، اور وہ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے فوراً بعد گئے ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اسی معیار کی توقع رکھتے تھے سابق وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا میرا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ یہ ہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اپنی پارٹی کو کیسے بچایا جائے اور اس کی پرورش کی جائے۔ آج کانگریس کی پوزیشن کیا ہے اسے کچھ علاقوں میں علاقائی پارٹی بنا دیا گیا ہے۔ کانگریس اور تمام سیکولر علاقائی پارٹیاں قومی مفاد میں متحد ہو جائیں تو اچھا ہو گا۔