حیدرآباد /24 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے ٹی ایس ایڈ سیٹ و ٹی ایس پی جی سیٹ 2022 کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی ہے ۔ دونوں امتحانات کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ پی جی سیٹ اور ایڈسیٹ میں شرکت کیلئے درخواست دینے کے خواہاں امیدوار ویب سائیٹ pgecet.tsche.ac.in اور adcet.tsche.ac.in کے ذریعہ آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ پوسٹ گریجویٹ انجینئیرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 29 جولائی تا یکم اگست منعقد کیا جائیگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 2022 ،26 و 27 جولائی کو منعقد ہوگا ۔