حیدرآباد۔23جون(یواین آئی) ایڈیشنل ڈی جی پی ویمن سیفٹی تلنگانہ سواتی لکرا نے جوگولامباگدوال ضلع میں بھروسہ سنٹر،خواتین اور بچوں کی مدد کے مرکز کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ بھروسہ کیندروں سے متاثرہ خواتین کی فوری امداد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو تلنگانہ میں خواتین کے تحفظ کیلئے کئی اسکیمس پر عمل کررہے ہیں جس کی مثال ملک میں کہیں اور نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ خواتین قوانین سے آگاہ ہوں۔ ہراسانی کی شکار خواتین کی مدد کیلئے پولیس کے زیر اہتمام ایک مرکز قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ یقین دہانی کروائی کہ جنسی زیادتی کے واقعات میں متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنے اس مرکز کے ذریعہ مدد ملے گی اور یہ بہت کارآمد ثابت ہوگا۔