ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی ورنگل میونسپل کمشنر مقرر

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے ایڈیشنل کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر این روی کرن کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت کمشنر میونسپل کارپوریشن ورنگل مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر این روی کرن ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کے ساتھ ساتھ ساوتھ زون زونل کمشنر ( اولڈ سٹی ) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہوئے ’ سینیٹیشن ‘ ( صاف صفائی ) کے شعبہ میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں بلکہ ’ سوچھا سرویکشن ‘ پروگرام کی گریٹر حیدرآباد میں عمل آوری کے سلسلہ میں اپنا اہم رول ادا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر روی کرن بہت جلد اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کریں گے ۔۔