ایکسائز ڈیوٹی میں کمی، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا

,

   

نئی دہلی : وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ اس فیصلے سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوگی۔

وزیر فینانس نے کہا کہ ہم پردھان منتری اجولا یوجنا کے 9 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی گیس سلنڈر (12 سلنڈر تک) کی سبسڈی دیں گے۔ اس سے خواتین کو مدد ملے گی۔انہوں نے ریاستوں خاص طور پر ان ریاستوں سے خواہش کی ہے جہاں گذشتہ سال نومبر میں اکسائز ڈیوٹی میں کمی نہیں کی گئی تھی کہ وہ اسی طرح اکسائز ڈیوٹی میں کمی کریں تاکہ عام آدمی کو راحت مل سکے ۔