ایکسپریس وے پرسڑک حادثہایک نوجوان ہلاک،دوسرا زخمی

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) ایکسپریس وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ سید ایان جو کافی ڈے پر کام کرتا تھا کاٹے دھن علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ ایان اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر سوار تھا اور دونوں ساتھی دوپہر کے وقت ایکسپریس وے پر چڑھ گئے ، اس فلائی اوور پر موٹر سیکل کے سفر کی اجازت نہیں ہے۔ ایکسپریس وے پر سفر کے دوران ان کی موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ایان فوت ہوگیا ۔ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع