ایکس پر ٹویٹ کرنے کے اب چارجز وصول کیے جائیں گےایلون مسک کی پالیسی میں تبدیلی

   

واشنگٹن :تاجر اور سرمایہ کار، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی، چیئرمین، CEO اور CTO ایلون ریو مسک اب صارفین سے ایکس پر ٹوئٹ کرنے کی فیس وصول کریں گے۔ایلون مسک نے بوٹس اور جعلی صارفین سے لڑنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹوئٹ کرنے کے لیے صارفین سے ایک چھوٹی سی فیس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ اکتوبر میں، ایکس کمپنی نے فلپائن اور نیوزی لینڈ کے صارفین سے سالانہ1 ڈالر سبسکرپشن فیس وصول کر کے تجربہ کرنا شروع کیا تھا۔اب ایلون مسک اس سے ملتی جلتی حکمت عملی دوسرے خطوں میں بھی لاگو کرنے کا سوچ رہے ہیں۔حال ہی میں ایکس ایپ پر ایک صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹیسلا کے مالک نے لکھا ہے کہ ’بدقسمتی سے، نئے صارفین کے ایکس پر تحریر کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی فیس ہی بوٹس کے مسلسل حملے کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔‘فالو اپ جواب میں ایلون مسک نے مزید لکھا کہ ’جعلی اکاؤنٹس کے لیے ناموں کو استعمال کیا جاتا ہے، اس کے لیے بہت سے اچھے ہینڈلز لیے جاتے ہیں۔