ایکلسٹون بگ بیش لیگ سے باہر

   

ایڈیلیڈ، 17 نومبر (آئی اے این ایس) انگلینڈ کی اسٹار اسپنر سوفی ایکلسٹون کمر کی چوٹ کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ کے 12ویں سیزن کے بقیہ مقابلوں سے باہر ہوگئی ہیں۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے بتایا کہ پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ سے قبل انہیں چوٹ لگی، جس کے بعد مزید طبی معائنے کے لیے انہیں مغربی آسٹریلیا سے واپس بھیج دیا گیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مشاورت اور اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بحالی کے لیے کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکلسٹون نے ایڈیلیڈ کے ابتدائی چار میچوں میں 7.62 کے اکانومی ریٹ سے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف آخری گیند پر سنسنی خیز کامیابی میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور صرف 3 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 9 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے سیزن کے درمیان زخمی ہونے کے باعث باہر ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایڈیلیڈ اور اسٹرائیکرز کے ساتھ کھیلنے کا تجرہ اچھا لگا۔