ایکناتھ شنڈے شریک دواخانہ

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے نگراں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو منگل کی صبح ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد تھانے کے ایک خانگی جوپیٹر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صبح اپنے رکن پارلیمنٹ فرزند ششی کانت شنڈے کے ہمراہ وہ بزریعہ کار اسپتال پہونچے جہاں ڈاکٹروں نے انکا ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد مکمل طبی معائنے کی سفارش کی جس کے سبب انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا فی الوقت وہ معائنہ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہے لیکن انکی طبیعت ٹھیک ہے۔ شیو سینا کے رہنما سنجے شرسٹ کے مطابق انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ بیمار تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پوری طاقت سے انتخابی مہم چلائی اور مہایوتی کی فتح کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں چلے گئے لیکن وہاں انکی طبیعت خراب ہوگئی جسکے بعد وہ اپنی تھانہ رہائش گاہ واپس آگئے ۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد کوئ افاقہ نہیں ہونے کی وجہ سے انھیں آج جوپیٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتلایا کہ وزیراعلی کو گلے میں تکلیف ہے اور انکا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا گیا جسکی رپوٹ موصول ہونے کے بعد انکا مکمل علاج شروع ہوگا۔
واضح رہیکہ ریاست کے نئے وزیراعلی کی حلف برداری کی رسم ۵ دسمبر کو منعقد ہونے والی ہے

سوشل میڑیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہے ۔ ان کی صحت کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر ایکناتھ شندے نے کہا ‘‘بڑھیا ہے ’’۔