ایکٹر کمال خان 2020 ء کے ٹوئٹس پر گرفتار

   

ممبئی : بالی ووڈ ایکٹر کمال خان کو آج صبح ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کمال کو 2020 ء میں اُن کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف درج کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کمال آج جیسے ہی ممبئی ایرپورٹ پہونچے اُنھیں حراست میں لے لیا گیا۔ کمال کو ممبئی کی بوری ویلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ یہ کیس اپریل 2020ء کا ہے جب یوا سینا لیڈر نے اُن کیخلاف شکایت درج کرائی۔