ایک امریکہ کا خواب‘ فرضی پاسپورٹ۔’کس طرح 32سالہ شخص کو پچاس سال کابنادیا‘۔

,

   

نئی دہلی۔اپنی برفیلی سفید چہرے اور گھنے بال کے ساتھ موٹے چشمے کے ساتھ 32سالہ جیش پٹیل کو اس بات کا گمان تھا کہ وہ ایک 81سالہ شخص کی حیثیت سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے باہر نکل جائیں گے۔

سکیورٹی عہدیداروں کی آنکھوں سے وے بچ نہیں سکا جنھوں نے اس کے ہاتھوں پر موجود سیاہ بالوں سے اندازہ لگاچکے تھے۔

چیک ان علاقے میں امریکہ جانے کا پٹیل کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اب اس کے کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیاہے۔

مذکورہ منصوبے بنانے کے لئے چار ماہ لگے‘ جس کا سکیورٹی میں انجام ذلت امیز ہوا‘جہاں پر سکیورٹی عہدیداروں کو اس با ت کایقین ہوگیا کہ جو وہ دیکھ رہے ہیں دراصل مذکورہ شخص ویسا نہیں ہے جس کے ہاتھوں پر بال کافی الگ ہیں۔

مذکورہ میک آپ ارٹسٹ پٹیل کے ہاتھوں پر موجود بالوں کو رنگ کرنا بھول گیا‘ جس کی وجہہ سے سی ائی ایس ایف کے ہاتھوں شکار ہونے کے بعد پٹیل کو دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیا

۔ منگل کے روز ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ پٹیل احمد آباد نژاد ایک الکڑیشن ہے جو امریکہ جاناچاہتا تھا کہ اپنی کمائی میں اضافہ کرسکے۔

پولیس جوانوں نے بتایا کہ پٹیل کی منشاء تھی کہ وہ پیرکی صبح امریکہ کے روانہ ہوجائے کیونکہ اس کے پاس معمر شخص امریک سنگھ کے نام کاپاسپورٹ موجود تھا۔

ڈی سی پی (ائیرپور) سنجے بھاٹیہ یہ انکشاف کیاکہ ایمگریشن عہدیداروں کو دھوکہ دینے کی پہل کی کوشش اس کاوقت پتہ چلا جب پٹیل کے دستاویزات کی جانچ کی گئی تھی۔

اس نے دھوکہ سے ایک معمر فرد کا پاسپورٹ تیار کیاتھا اس کو خوف تھاکہ ورنہ اس کوویزا نہیں ملے گا۔

چھ ماہ قبل اس نے اپنی بیرونی ملک جانے کی خواہش ایک عورت سے ظاہر کی تھی جو ماضی میں ا سکے پڑوس میں رہتی تھی اور امریکہ منتقل ہوگئی اور اب وہ وہاں پر پہلے سے زیادہ کمائی کررہی ہے۔

اس نے ایک ایجنٹ سے ربط کرنے کا مشورہ دیا‘ جس نے وعدہ کیااس کے سفر کے لئے وہ دستاویزات کاانتظام کرے گا۔

مذکورہ ایجنٹ نے پٹیل کو سنٹرل دہلی کے کارول باغ علاقے کی ایک ہوٹل روانہ کیا جہاں پر ایک میک آپ ارٹسٹ کو اس پچاس سال کی عمر کادیکھائی دینے والا بنانے کی کوشش کی۔

مذکورہ ارٹسٹ نے اس سے کہاکہ وہ اپنی داڑھی بڑھائے اور اپنے بالوں کو سفید رنگ کرے اور اس پگڑی باندھی اور موٹا چشمہ پہنایا۔

مذکورہ دوسری ایجنٹ نے پٹیل کومشورہ دیاکہ وہ ائیرپورٹ پر وہیل چیر کااستعمال کرے۔ امریک سنگھ کو وزیرمل گیا اورپٹیل کو دہلی بلایاگیاتاکہ ٹکٹ او ر دستاویزات سفر کے لئے حوالے کئے جاسکیں۔

ہاتھوں بال اور جوان شخص کی چمڑی جبکہ وہیل چیر پر ہے سکیورٹی عملے میں شبہ کا سبب بنا۔ تحویل میں لے کر تحقیقات کے لئے دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے کہاکہ ایجنٹ‘ سب ایجنٹ میک آپ ارٹسٹ جس نے پٹیل کی ا س دھوکہ دھڑی میں مدد کی ہے لاپتہ ہیں اور ٹیمیں ان کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں